انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منگل کے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی معمولی برتری کو برقرار رکھا جبکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور امریکی ڈالر کی قدر میں سستی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خراماں خراماں: روپے کی قدر مسلسل مضبوطی کی سمت گامزن، جانیے یہ سلسلہ کب سے جاری ہے؟

انٹربینک میں پاکستانی روپیہ ایک پیسے کے معمولی اضافے کے بعد 277.46 روپے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز (پیر کو) ڈالر 277.47 روپے پر بند ہوا تھا۔ منگل کو انٹربینک میں ڈالر کی خرید(بِڈ) 277.46 روپے اور فروخت (آفر) 277.66  روپے رہی۔

اوپن مارکیٹ میں روپیہ خرید کے لحاظ سے 2 پیسے اور فروخت کے لحاظ سے 3 پیسے مضبوط ہوا جس کے بعد ڈالر بالترتیب 278.33 روپے اور 279.18 روپے پر بند ہوا۔

روپے کے مقابلے یورو خرید میں 16 پیسے اور فروخت میں 17 پیسے مہنگا ہو کر بالترتیب 321.57 روپے اور 324.55 روپے کا ہو گیا۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجرا کا آغاز

اماراتی درہم خرید کے لحاظ سے ایک پیسہ سستا ہو کر 75.65 روپے کا ہوا جبکہ فروخت کی قیمت 76.29 روپے پر مستحکم رہی۔

امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیاں

فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کی جانب سے ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے اشارے کے بعد ڈالر انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ 99.37 پر آ گیا۔ جاپانی ین 160 فی ڈالر کی سطح کے قریب مستحکم رہا۔ یورو معمولی اضافے کے ساتھ 1.1623 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ 1.35575 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ کے باعث مشرق وسطیٰ سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پر منگل کے روز خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

برینٹ کروڈ: 1.72  ڈالر (1.9 فیصد) کے اضافے کے بعد 92.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

ڈبلیو ٹی آئی: 2.12  ڈالر (2.47 فیصد) کے اضافے کے بعد 87.88 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp