ٹائپنگ کی چھٹی، گوگل کے جی میل ، ڈاکومینٹس اور کیپ کے لیے نئے لائیو اے آئی وائس فیچرز متعارف

اتوار 6 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے جی میل، ڈاکومینٹس (ڈاکس) اور کیپ میں جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی وائس فیچرز متعارف کروا دیے ہیں، جن کی مدد سے صارفین قدرتی زبان اور ڈکٹیشن کے ذریعے ای میلز اور دستاویزات سے متعلق سوالات پوچھ سکیں گے۔

مئی میں منعقدہ گوگل آئی او کانفرنس میں ان فیچرز کی تفصیلات کو پیش کیا گیا تھا، جنہیں اب باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔

جی میل، ڈاکس اور کیپ کے نئے ’لائیو‘ فیچرز کیا ہیں؟

گوگل کی جانب سے ان نئی سہولیات کو بالترتیب ڈاکس لائیو، جی میل لائیو اور کیپ لائیو کا نام دیا گیا ہے۔

جی میل میں صارفین اب سرچ باکس میں ٹائپ کرنے کے بجائے جیمینائی پر مبنی اے آئی اسسٹنٹ سے لائیو ٹرانسکرپٹ کے ساتھ اپنے ان باکس سے متعلق سوالات پوچھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا گوگل اور ایپل کو ٹکر دینے کا فیصلہ، صارفین کے لیے نئے پرائیویسی فیچرز متعارف

دوسری جانب ’ڈاکس‘ میں صارفین اپنی پسند کی تحریر بول کر بتا سکیں گے، جس پر اے آئی اسسٹنٹ جی میل، ڈرائیو، چیٹ اور ویب سے معلومات اکٹھی کر کے پہلا مسودہ تیار کر دے گا۔

اس کے علاوہ کیپ لائیو کو نوٹ پیڈ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بغیر ٹائپ کیے نوٹس بنائے جا سکیں گے، جو ہدایات ملنے پر ریسیپیز اور مختلف اشیا کی فہرستیں بھی خود بخود تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فیچرز کی دستیابی اور پیکجز

ان جدید فیچرز کی دستیابی کے حوالے سے گوگل نے واضح کیا ہے کہ جی میل لائیو گوگل اے آئی پلس، پرو اور الٹرا صارفین کے لیے فراہم کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکس لائیو اور کیپ لائیو گوگل اے آئی پرو اور الٹرا صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ تمام فیچرز ابتدائی طور پر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر صرف انگریزی زبان میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان سہولیات کو بہت جلد ورک اسپیس بزنس صارفین کے لیے بھی رول آؤٹ کر دیا جائے گا۔

گوگل کی وائس بیسڈ ٹیکنالوجی

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گوگل نے صوتی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز پیش کیے ہوں، بلکہ کمپنی طویل عرصے سے اپنی ایپس میں ایسے اسمارٹ ٹولز متعارف کرا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:گوگل کی جیمینائی ایپ کی بڑی کامیابی، صارفین کی تعداد 1 ارب سے تجاوز کرگئی

اس سلسلے میں گزشتہ اپریل میں اس نے اپنی میک ایپ میں کراس ایپ ڈکٹیشن کی سہولت شامل کی تھی، جبکہ پکسل 11 اسمارٹ فونز کو گزشتہ ماہ ’ریمبلر‘ نامی جیمینائی بیسڈ ڈکٹیشن ٹول ملا جو بولنے کے دوران غیر ضروری الفاظ کو خود بخود ہٹا دیتا ہے۔

 اس کے علاوہ گزشتہ اگست میں بھی کمپنی نے اسپیچ ٹو ٹیکسٹ کے استعمال کے لیے جیمینائی 3.5 ٹرانسکرائب ماڈل متعارف کرایا تھا، جو اس ٹیکنالوجی کی مسلسل ترقی کا واضح ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

یومِ دفاع پاکستان: جی ایچ کیو راولپنڈی، کراچی اور بلوچستان میں پروقار تقریبات، شہدا کو خراج عقیدت

کرپشن کے خلاف پنجاب حکومت کا بڑا ایکشن، سول ڈیفنس کے 12 اہلکار برطرف، 37 معطل

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی