واٹس ایپ کا گوگل اور ایپل کو ٹکر دینے کا فیصلہ، صارفین کے لیے نئے پرائیویسی فیچرز متعارف

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد گوگل اور ایپل کی آنے والی اپ ڈیٹس سے پہلے اپنی پوزیشن مضبوط کرنا ہے۔

ویبیٹا انفو کے مطابق ایپل آئی فونز میں اینکرپٹڈ آر سی ایس میسجنگ متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے، جس کے بعد میسجنگ پلیٹ فارمز میں مقابلہ مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

واٹس ایپ کی جانب سے زیرِ تجربہ ایک اہم فیچر یوزرنیمز کا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنا فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی ایک دوسرے سے رابطہ کرسکیں گے۔ اس سے پرائیویسی کی سطح مزید بہتر ہوجائے گی، جیسا کہ ٹیلیگرام اور سگنل جیسے پلیٹ فارمز میں پہلے سے موجود ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ میں ‘ویو ونس’ فیچر کو بھی مزید وسعت دی جارہی ہے، جس کے تحت صارفین ایسے پیغامات بھیج سکیں گے جو ایک بار دیکھنے کے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گے۔ ایک نئے بیٹا ورژن میں یہ بھی آزمایا جارہا ہے کہ ٹیکسٹ پیغامات بھی کھلنے کے فوراً بعد ختم ہوجائیں۔

اگرچہ واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتا ہے، تاہم کلاؤڈ بیک اپ کی سیکیورٹی پر پہلے بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں اور بعض ماہرین نے اسے مکمل طور پر محفوظ نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کے لیے  بڑی سہولت، آن لائن دوستوں کو دیکھنے والا نیا فیچر تیار

ماہرین کے مطابق بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اب کراس پلیٹ فارم انکرپٹڈ میسجنگ کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جس کے باعث واٹس ایپ بھی اپنی سروسز میں مسلسل بہتری لارہا ہے تاکہ صارفین کی پرائیویسی اور کنٹرول کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟