پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز میں یومِ شہدا کی تقریبات، ایئر چیف کی یادگار پر حاضری

پیر 7 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فضائیہ نے ملک بھر کے تمام فضائی اڈوں پر 7 ستمبر کو یومِ شہدا کے طور پر منایا، جس کا مقصد مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔

یومِ شہدا کا آغاز 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے شہدا، معرکۂ حق کے بہادر شہدا اور قیامِ پاکستان سے اب تک دفاعِ وطن کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فضائیہ کے تمام اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائے مغفرت اور قرآن خوانی سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ فضائیہ: وزیراعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ یومِ شہدا کی مرکزی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔

اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں پاک فضائیہ کی شاندار روایت، جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کی بنیاد ہیں۔

https://Twitter.com/search?q=Pakistan%20Air%20Force%20observed%207th%20September%20as%20Martyrs%E2%80%99%20Day%20at%20all%20PAF%20Bases%20across%20the%20country&src=typed_query&f=top

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف کی بہادری اور لازوال قربانیاں محض تاریخ کے ابواب نہیں بلکہ ایک زندہ ورثہ ہیں، جو موجودہ نسل پر مادرِ وطن کے دفاع کی بھاری ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کیجانب سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز

چیف آف دی ایئر اسٹاف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہداء جرأت، قربانی اور قومی عزم کی لازوال علامت ہیں، ان کی میراث ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ مادرِ وطن کا دفاع ایک مقدس امانت ہے، جسے ہم ثابت قدمی اور بھرپور عزم کے ساتھ نبھاتے رہیں گے۔

بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فضائیہ کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp