بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

پیر 7 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں بارشوں کا سلسلہ فی الحال تھم گیا، دن کے وقت گرمی جبکہ رات کو خنکی بڑھنے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری اور گلیات میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:موسمیاتی پیشگوئی میں انقلاب، جدید ٹیکنالوجی سے بروقت وارننگ ممکن

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، کوہستان اور بٹگرام میں بھی بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا: دیوہیکل کٹل فش کی افزائش کے موسم میں مچھلیوں کی تعداد میں تشویشناک کمی

طبی ماہرین نے موسم میں نمی کے باعث ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp