میکسیکو کے شہر تمازکال سنگو میں سرپرست مذہبی بزرگ کے سالانہ میلے کے دوران آتش بازی کا سامان پھٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 64 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق دھماکا ہفتے کی شب تمازکال سنگو کی میونسپلٹی میں واقع چرچ ’نویسٹرا سینیورا دے لا لوز‘ کے قریب ہوا، اس وقت سینکڑوں افراد مذہبی میلے کے سلسلے میں ہونے والی آتش بازی دیکھنے کے لیے جمع تھے۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو سٹی تیزی سے زمین میں دھنسنے لگا، تاریخی عمارتیں اور سڑکیں بھی متاثر
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریب موجود ایک دیوار منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ مقامی حکام اور امدادی کارکنوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی مراکز منتقل کیا۔
A massive explosion 🔥 occurred in a fireworks stockpile during a religious celebration in Santa María Canchesdá,
📍Temascalcingo, State of Mexico. At least 10 people lost their lives and more than 60 were severely injured in this tragic accident.
The blast was so intense that… pic.twitter.com/bFONqMS6xu— Ruby Arun रूबी अरुण (@arunruby08) September 6, 2026
مقامی بشپ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 2 پادری بھی شامل ہیں، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دھماکے کے بعد لوگوں کو دھویں اور ملبے کے درمیان زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تمازکال سنگو وسطی میکسیکو میں واقع ایک میونسپلٹی ہے، جس کی آبادی تقریباً 66 ہزار ہے اور یہ دارالحکومت میکسیکو سٹی سے تقریباً 100 میل شمال مغرب میں واقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ریاست میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔
میکسیکو میں مذہبی تہواروں اور عوامی تقریبات کے دوران آتش بازی کا استعمال عام ہے، تاہم آتش گیر مواد سے متعلق حادثات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔ تقریباً 4 سال قبل وسطی ریاست ہڈالگو کی میونسپلٹی ہیوجوتلا کے ایک گاؤں میں آتش بازی کے شدید دھماکے سے 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔













