میکسیکو سٹی تیزی سے زمین میں دھنسنے لگا، تاریخی عمارتیں اور سڑکیں بھی متاثر

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میکسیکو کا دارالحکومت میکسیکو سٹی تیزی سے زمین میں دھنس رہا ہے اور امریکی خلائی ادارے ناسا کے جدید ریڈار سیٹلائٹ نظام ‘نیسار’ نے اس عمل کی نئی تفصیلات سامنے لانا شروع کردی ہیں۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق میکسیکو سٹی کے بعض علاقوں میں زمین ہر ماہ 2 سینٹی میٹر تک نیچے جارہی ہے، جو دنیا میں زمین دھنسنے کی تیز ترین شرحوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس صورتحال کے باعث تاریخی عمارتیں جھک رہی ہیں، سڑکیں ٹیڑھی ہورہی ہیں اور زیر زمین میٹرو نظام بھی متاثر ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا میں 24 کروڑ سال پرانا پراسرار آبی جاندار دریافت

ناسا اور بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مشترکہ منصوبے ‘نیسار’ کے تحت خلا میں نصب جدید ریڈار سسٹم زمین کی سطح میں معمولی تبدیلیوں کو بھی ریکارڈ کرسکتا ہے، چاہے وہاں گھنے بادل یا جنگلات موجود ہوں۔

ماہرین کے مطابق میکسیکو سٹی صدیوں پہلے ایک جھیل کے مقام پر تعمیر کیا گیا تھا، اس لیے اس کے نیچے موجود مٹی نرم اور دلدلی نوعیت کی ہے۔ شہر کی بڑھتی آبادی کے لیے زیر زمین پانی مسلسل نکالا جارہا ہے، جس کے باعث زمین سکڑ رہی ہے اور شہر دھنس رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیر زمین آبی ذخائر اب بھی شہر کی نصف پانی کی ضروریات پوری کرتے ہیں، تاہم پانی کی سطح ہر سال تقریباً 40 سینٹی میٹر کم ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھی: روم میں ساتویں صدی کی قدیم ترین انگریزی نظم کا نایاب مخطوطہ دریافت

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زمین دھنسنے سے پانی کی پائپ لائنیں ٹوٹ رہی ہیں اور شہر تقریباً 40 فیصد پانی رساؤ کی صورت میں کھو دیتا ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث کم بارشوں نے بحران کو مزید سنگین بنادیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر زیر زمین پانی نکالنا بند نہ کیا گیا تو مستقبل میں میکسیکو سٹی کو شدید آبی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں