بجلی صارفین پر اضافی چارجز یکساں لاگو ہوں گے، نیپرا نے بڑا فیصلہ کرلیا

پیر 7 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کے نیٹ ورک کے استعمال کے چارجز (یو او ایس سی) یکساں کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت اوپن ایکسیز صارفین کے لیے مختلف کیٹیگریز کی بنیاد پر ویری ایبل گرڈ چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔

نیپرا کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق بولی کے عمل میں حصہ لینے والے صارفین کے لیے ویری ایبل گرڈ چارجز 6.23 روپے سے 19.62 روپے فی یونٹ تک مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ بولی کے عمل سے باہر اوپن ایکسیز صارفین کے لیے سٹرینڈڈ قیمت کے ساتھ گرڈ چارجز 19.17 روپے سے 32.56 روپے فی یونٹ مقرر ہوں گے۔

ملک بھر میں ترسیلی نقصانات کی شرح بھی یکساں

فیصلے میں نیپرا نے ملک بھر میں 11 کے وی نیٹ ورک کے لیے 8.04 فیصد جبکہ 132 کے وی کے لیے 1.51 فیصد یکساں ترسیلی نقصان کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نیپرا کے مطابق تمام فکسڈ گرڈ چارجز ایک روپے فی کلوواٹ ماہانہ کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے۔

اضافی چارجز تمام صارفین پر لاگو ہوں گے

ریگولیٹر کے فیصلے کے مطابق اضافی چارجز اوپن ایکسیز صارفین سمیت عام صارفین پر بھی یکساں طور پر نافذ ہوں گے۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کو فیصلے کا گزٹ نوٹیفکیشن 30 دن کے اندر جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈسکوز کو نئی درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت

نیپرا نے تمام ڈسکوز کو آئندہ سال کے لیے فوری طور پر یو او ایس سی پٹیشنز جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں