ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت اسپانٹک بیس کیمپ سے اسکردو منتقل،موسم سازگار ہونے پر لاہور پہنچائی جائے گی : عطاتارڑ

پیر 7 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت انتہائی مشکل ریکوری آپریشن کے بعد اسپانٹک بیس کیمپ سے بحفاظت فضائی راستے سے اسکردو منتقل کردی گئی ہے، جو اسکردو سے لاہور منتقل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما اسما مشتاق کی میت اسپانٹک چوٹی سے بالآخر برآمد کرلی گئی

عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کو غیر معمولی مشکل ریکوری آپریشن کے بعد اسپانٹک بیس کیمپ سے بحفاظت اسکردو پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم سازگار ہونے کی صورت میں ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت آئندہ دستیاب پرواز کے ذریعے لاہور منتقل کردی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اس مشکل آپریشن میں تعاون کرنے والے اداروں اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف سی این اے، ارندو رضاکار ریسکیو ٹیم اور اس کوشش میں شامل تمام افراد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: سپانٹک چوٹی سر کرنے کے بعد جاں بحق ہونے والی خاتون کوہ پیما اسما مشتاق کون تھیں؟

عطا تارڑ نے کہا کہ انتہائی دشوار حالات میں میت کی بحفاظت منتقلی کے لیے حصہ لینے والے تمام افراد کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp