اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ

جمعرات 10 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین کے معاملے پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ کیا اور 8 عرب و اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کی حمایت کی، جس میں برطانیہ کی جانب سے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر پابندی اور ان بستیوں سے منسلک خدمات پر پابندیوں کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے 2 ریاستی حل سے متعلق مشترکہ بیان کی بھی حمایت کی۔ اس موقع پر سعودی عرب اور مصر کے ساتھ علاقائی 4 ملکی فورم (آر فور) کے تحت علاقائی معاملات پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات

اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp