کتاب کی طرح کھلنے اور بند ہونے والا آئی فون، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی

جمعرات 10 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے آئی فون کی تقریباً 20 سالہ تاریخ میں پہلا بڑا ڈیزائن تبدیل کرتے ہوئے اپنا پہلا فولڈنگ آئی فون متعارف کرا دیا ہے، جس کی ابتدائی قیمت 1,999 ڈالر رکھی گئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنَس نے عہدہ سنبھالنے کے دوسرے ہی ہفتے کمپنی کی سالانہ تقریب میں نئے فولڈنگ آئی فون کی رونمائی کی۔ اس سے قبل ٹم کک ایپل کے چیف ایگزیکٹو تھے۔

نئے فون کو ’آئی فون ڈیو‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ کتاب کی طرح کھلتا اور بند ہوتا ہے۔ کھولنے پر اس کی شکل ایک چھوٹے آئی پیڈ جیسی دکھائی دیتی ہے، جبکہ بند ہونے پر یہ چوڑے آئی فون کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔ امریکی مارکیٹ میں اس کی قیمت 1,999 ڈالر سے شروع ہو کر 3,200 ڈالر تک جائے گی، جبکہ برطانیہ میں ابتدائی قیمت 1,999 پاؤنڈ ہے۔

جان ٹرنَس کے مطابق فولڈنگ آئی فون کا ڈیزائن آئی پیڈ سے متاثر ہے اور کمپنی نے اسے اس انداز میں تیار کیا ہے کہ یہ مارکیٹ میں موجود دیگر فولڈنگ فونز کی طرح دو فونز کو جوڑنے جیسا محسوس نہ ہو۔

فولڈنگ آئی فون کی تیاری پر ایپل میں کئی برس سے کام جاری تھا اور جان ٹرنَس بھی ہارڈویئر ڈویژن میں اعلیٰ عہدے پر رہتے ہوئے اس کی تیاری میں براہ راست شامل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہواوے کا نیا فولڈ ایبل فون متعارف، ایپل اور شیاؤمی سے مقابلہ مزید سخت

تجزیہ کاروں کے مطابق نئے ڈیزائن سے ایپل کو یہ تاثر ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ کمپنی 2007 میں پہلے آئی فون کی آمد کے بعد کوئی بڑی نئی مصنوعات یا نمایاں جدت پیش نہیں کرسکی۔ تاہم بعض ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تقریباً 2 ہزار ڈالر کی قیمت اسے عام صارف کے بجائے مہنگی اور محدود استعمال کی مصنوعات بنا سکتی ہے۔

ایپل نے آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس بھی متعارف کرائے ہیں، جن کی امریکی قیمتیں بالترتیب 1,199 اور 1,299 ڈالر سے شروع ہوتی ہیں۔

کمپنی نے سری اے آئی میں نئی خصوصیات کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے آئی فون صارف کے پیغامات اور ای میلز میں موجود معلومات تلاش کرکے سوالات کے جواب دے سکے گا اور بعض کام صارف کی جانب سے انجام دے سکے گا۔ ایپل کے مطابق یہ مصنوعی ذہانت کی خصوصیات زیادہ تر ڈیوائس پر ہی چلیں گی اور صارف کا نجی ڈیٹا محفوظ رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماؤ زے تنگ سے متعلق مبینہ مذاق، چین میں ایمباپے کی اسپانسرشپ ختم

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 950 پوائنٹس سے زائد اضافہ

’اب تو عادی ہو چکا ہوں‘، ندا یاسر کی وائرل میمز پر یاسر نواز کا دلچسپ ردعمل

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں