پنجاب کی خاتون وزیراعلیٰ سے پوچھیں کہ وہ خلع لینے پر 50 فیصد حق مہر کی واپسی کا کیس چلانا چاہتی ہیں یا نہیں؟ سپریم کورٹ

جمعرات 10 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے خاتون کو خلع پر 50 فیصد حق مہر واپس کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو چلانا ہے یا نہیں، معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے رکھا جائے۔

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ خاتون کے خلع لینے پر 50 فیصد حق مہر کی واپسی کا قانون صرف پنجاب نے بنایا۔ پنجاب میں خاتون وزیراعلیٰ ہیں، کیا آپ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پوچھا کہ وہ اس کیس کو چلانا چاہتی ہیں یا نہیں؟ کیا پنجاب حکومت خواتین کے حقوق کے خلاف اس قانون کی پیروی کرنا چاہتی ہے؟

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پنجاب حکومت کو یہ کیس واپس لے لینا چاہیے۔ پنجاب حکومت قرآن و سنت سے اس قانون کا بتا دے۔

یہ بھی پڑھیں:خلع پر نصف حق مہر کی واپسی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے اہم شرعی نکات پر معاونت طلب کر لی

جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ ہمارے نبیؐ نے بھی خلع پر عورت سے تحفے میں دیا گیا باغ واپس کرنے کا پوچھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سیرت النبیؐ میں اس معاملے پر کوئی حکم دینا ثابت نہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ خلع پر کیا دینا ہے، کتنا دینا ہے، یہ عورت کا فیصلہ ہے۔ قرآن نے جو اختیار عورت کو دیا حکومت وہ کیسے چھین سکتی ہے؟ حکومت قانون سازی کرکے عورت کے فیصلے کا اختیار کیسے طے کرسکتی ہے؟

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ عورت کے مقام کو کم کرنے پر عدالت کمپرومائز نہیں کرے گی، عورت کو دیا گیا حق مہر اس کی ملکیت ہوتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حق مہر کو شرط کے ساتھ مشروط کیا جاسکتا ہے؟

جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ ان کے نزدیک حد مقرر کرنا غلط نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جس کام سے منع نہیں کیا گیا وہ غیر اسلامی کیسے ہوسکتا ہے؟

عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے فیملی ایکٹ 2015 میں ترامیم کی تھیں، جن کے ذریعے خلع پر حق مہر واپسی کی حد کا تعین کیا گیا تھا۔ وفاقی شرعی عدالت نے پنجاب حکومت کے اس قانون کو خلاف شریعت قرار دیا تھا، جس کے خلاف پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں