پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات: حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید وقت مانگ لیا

جمعرات 10 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور اسلام آباد میں ہوا، تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم لیوی ختم ہوگی یا نہیں؟ حکومت اور جماعت اسلامی وفود میں مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ

مذاکرات کے دوران حکومتی وفد نے جماعت اسلامی سے مزید 3 دن کی مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس دوران اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال مؤخر رکھے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے فی الحال کوئی واضح جواب سامنے نہیں آیا اور زیادہ تر معاملات میں ’’آئیں بائیں شائیں‘‘ سے کام لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی ٹیم نے پیر تک لانگ مارچ سے متعلق حتمی فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے عوام کو مطلوبہ ریلیف نہ دیا تو جماعت اسلامی کے ملک بھر میں جاری دھرنے اسلام آباد کی طرف مارچ میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے 6 مطالبات

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی مطالبہ پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینا اور پٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے حکومت کے سامنے 6 نکات رکھے ہیں اور حکومت پہلے بھی مزید وقت مانگ چکی ہے تاہم مذاکرات کے دوران سرکاری حکام کی جانب سے مختلف انتظامی اور مالی مشکلات بیان کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیے: جماعت اسلامی کے دھرنے جاری، حکومت سے پیر کو مذاکرات ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان

ان کے بقول بیوروکریسی ہر معاملے میں مشکلات کا پہاڑ کھڑا کردیتی ہے، لیکن جماعت اسلامی عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر زیادہ انتظار نہیں کرسکتی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی مذاکرات کے عمل کو ایک حد تک آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، تاہم اس معاملے میں غیرضروری طور پر زیادہ وقت ضائع نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو آگاہ کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق حتمی فیصلہ وہی کریں گے۔

ملک بھر میں دھرنے جاری

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے خاتمے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم لیوی میں کمی کے لیے حکومت اور جماعت اسلامی کا مذاکراتی کمیٹیاں قائم کرنے پر اتفاق

جماعت اسلامی کا یہ احتجاج گزشتہ 26 روز سے جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا