خضدار: پہاڑوں کے دامن میں جدید ترین لائبریری قائم

جمعہ 11 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے وسطی ضلع خضدار میں طلبہ کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ایک منفرد لائبریری قائم کی گئی ہے جسے صوبے میں اپنی نوعیت کی واحد لائبریری قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم پر چلتا خضدار کا گاؤں

کیپٹن (ر) محمد عاشق عثمان پبلک لائبریری میں قومی اور بین الاقوامی کتب کے ساتھ طلبہ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

لائبریری میں آئی ٹی لیب، تیز رفتار انٹرنیٹ اور دیگر تعلیمی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ طلبہ کے لیے مطالعے کا ماحول بھی خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔

یہاں کی تزئین و آرائش اور اندرونی ڈیزائن اس انداز میں کیا گیا ہے کہ طلبہ کو پرسکون اور بہتر ماحول میں مطالعے کی سہولت میسر آسکے۔ یہاں کیبن سسٹم، معیاری کرسیاں، ایئر کنڈیشنڈ کمرے، لیکچر ہال، بڑی اسکرین اور ٹیبل ٹاک روم سمیت مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے: خضدار میں فرائض کی انجام دہی کے دوران لیڈی کانسٹیبل شہید، اہلکار کون تھیں؟

اس کے علاوہ لائبریری میں میگزین اور اخبارات کے لیے الگ گوشہ بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ طلبہ کی تعلیمی اور مطالعاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

خضدار میں چمروک کے قریب پہاڑوں کے دامن میں قائم یہ لائبریری ضلع انتظامیہ نے پاک فوج کے منصوبے بی ایس ڈی آئی کے تعاون سے قائم کی ہے۔

مزید پڑھیں: خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

پرفضا ماحول میں قائم کی گئی یہ جدید لائبریری خضدار کے طلبہ اور عام شہریوں کے لیے علم و مطالعے کی نئی راہیں کھولنے کی ایک کوشش ہے اور مقامی افراد اسے پہاڑوں کے دامن میں شہر کے لوگوں کے لیے ایک خوبصورت تحفہ قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp