نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تمام انتظامات بروقت اور جامع انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے کونسل کا اجلاس 15 اور 16 نومبر 2026 کو پاکستان میں منعقد کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting today to review preparations for the ECO Council of Ministers (COM), to be hosted by Pakistan on 15–16 November 2026.
The DPM/FM was briefed on the preparations, including the… pic.twitter.com/HGr8Bsx5Jw
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 11, 2026
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو مجوزہ پروگرام، ایجنڈے، رکن ممالک کی شرکت، لاجسٹکس اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آئندہ اجلاس کے اہم امور سے متعلق ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم اور خطے میں تجارت، رابطوں اور معاشی تعاون کے فروغ میں اس کے کردار کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے کونسل کا اجلاس نتیجہ خیز اور کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات جامع انداز میں مکمل کیے جائیں۔
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔














