مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کل جاتی امرا میں ہوگی

جمعہ 11 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کل (بروز ہفتہ) جاتی امرا میں ہوگی۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کل شام 5 بجے جاتی امرا میں منعقد ہوگی، جس میں صرف شریف خاندان، عزیز و اقارب اور قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں، لاہور ایئرپورٹ پر استقبال

ماہ نور صفدر کا نکاح ازان جبار سے ہوگا، جو معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں، جبار خالد فلور ملز کی صنعت سے وابستہ ہیں۔

ماہ نور صفدر حال ہی میں لندن سے وطن واپس پہنچی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی نجی دورے پر لندن گئی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ ماہ نور صفدر نے لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے دورہ لندن کا تمام خرچ ان کی اپنی جیب سے ادا کیا گیا، عظمیٰ بخاری کی وضاحت

اس موقع پر مریم نواز نے اپنی بیٹی کی گریجویشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ان کی چھوٹی بیٹی کی گریجویشن بھی مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے تینوں بچوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرلی ہے۔

 مریم نواز اپنی صاحبزادی کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچیں، جس کے بعد ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ حتمی کی گئی۔ خاندانی حلقوں کے مطابق نکاح کی تقریب میں سادگی اور قریبی رشتہ داروں کی شرکت کو ترجیح دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp