پہلگام واقعے کے بعد مودی سرکار کا مشکوک کردار، پلوامہ اور گجرات کے تناظر میں سینیئر بھارتی صحافی اجے شکلا کے سنسنی خیز انکشافات

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر بھارتی صحافی اور ‘دی پرنسپل بھارت’ کے ایڈیٹر اجے شکلا نے بھارت کی موجودہ حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے انتہائی اہم اور سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن جوئے نے بھارتی خاندانوں کو کیسے تباہی کے دہانے پر پہنچایا؟ الجزیرہ کا تہلکہ خیز انکشاف

معروف اینکر حیدر حیات خان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اجے شکلا نے پہلگام واقعے کے بعد کا احوال بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے خود اس علاقے کا دورہ کیا تو مقامی لوگوں نے وہاں کے اصل حقائق سے پردہ اٹھایا۔

ان کے مطابق مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے کے پیچھے ایک گہری گیم ہے کیونکہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا بیٹا اس علاقے میں ہوٹل بنانا چاہتا ہے اور اسی تجارتی و سیاسی مفاد کے تحت حالات کو خاص رخ دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: میٹا کی جانب سے بھارت میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق سینکڑوں اشتہارات کی اشاعت کا انکشاف

دوران گفتگو انہوں نے سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک کے اس تاریخی اور متنازع بیانیے کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ پلوامہ ڈرامے کا اصل ذمہ دار خود نریندر مودی ہے۔

اجے شکلا نے مزید یاد دہانی کرائی کہ گجرات فسادات کے بعد سینیئر سیاستدان شنکر سنگھ واگھیلا نے بھی یہ حقیقت بے نقاب کی تھی کہ گجرات کے حالات اور وہاں کا تشدد اصل میں نریندر مودی ہی کی منظم پلاننگ کا نتیجہ تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت: مسلم مذہبی مقامات کے خلاف بلڈوزر کارروائیاں، سول سوسائٹی کی شدید مذمت

اجے شکلا کے ان انکشافات نے ایک بار پھر بھارتی حکمران اتحاد کے سیاسی مقاصد اور دفاعی و قومی سلامتی کے نام پر کھیلے جانے والے ڈراموں کی قلعی کھول دی ہے جس پر سیاسی و صحافتی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp