ہانگ کانگ میں منعقدہ ’بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ‘ کے موقعے پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے قطر، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے وزرائے تجارت کے علاوہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن کی سیکریٹری جنرل سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت کے فروغ، علاقائی روٹس اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشرق وسطیٰ اور ترکیہ کے ذریعے راستے: وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارتی امور احمد بن محمد السید سے ملاقات میں پاکستان اور قطر کو مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ذریعے ترکیہ اور یورپ تک وسیع تر تجارتی راہداریوں سے جوڑنے پر گفتگو کی گئی۔
دونوں وزرا نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور معاشی اثرات پر بات کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک دوسرے کی کوششوں کو سراہا۔
سری لنکا کے ساتھ آزادانہ تجارت
سری لنکن وزیر تجارت وسانتھا سمارا سنگھے سے ملاقات میں پاک سری لنکا آزادانہ تجارتی معاہدے کے مؤثر استعمال اور زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر میں تعاون پر بات ہوئی۔
پاکستان نے کینو کی مارکیٹ تک بہتر رسائی دینے پر سری لنکا کا شکریہ ادا کیا جبکہ سری لنکا نے انناس، ایوکاڈو اور کنگ کوکونٹ سے متعلق پاکستان کے تعاون کی تعریف کی۔
اے آئی اور سائبر سیکیورٹی
سری لنکن وزیر نے مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا جس پر جام کمال نے نامساعد چیلنجز کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
بنگلہ دیش سے صنعتی اور ٹیکسٹائل تعاون
ٹیکسٹائل اور چاول
بنگلہ دیشی وزیر تجارت خنداکر عبدالمقتدر سے ملاقات میں پاکستان کے چاول کی برآمدات کے تسلسل کو خوش آئند قرار دیا گیا اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں تجارت کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ صنعتی ترقی اور باہمی تجربات کے تبادلے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن
وزیر تجارت نے کی سیکرٹری جنرل تریسا چین سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے سنہ 2025 میں قائم ہونے والی اس تنظیم میں بانی اور معاہدہ کنندہ رکن کے طور پر پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کی اور تجارتی تنازعات کے ثالثی حل پر گفتگو کی0۔














