اسلام آباد کے اسپورٹس کمپلیکس میں میوزک کنسرٹ کے دوران بغیر ٹکٹ داخلے کی کوشش پر مجسٹریٹ رر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضہ کے تیمارداروں اور نرسنگ اسٹاف میں جھگڑا
پولیس ذرائع کے مطابق مجسٹریٹ سہالہ کے ہمراہ آنے والے متعدد افراد نے مبینہ طور پر بغیر ٹکٹ اس میوزک کنسرٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں راحت فتح علی پرفارم کررہے تھے۔
اسپورٹس کمپلیکس میوزک شو میں مجسٹریٹ سہالہ کی بغیر ٹکٹ افراد کے داخلے کے کوشش
20 افراد کو بغیر ٹکٹ داخلے پر روکنے سے پولیس اہلکار اور مجسٹریٹ کے درمیان ہاتھا پائی
ہاتھا پائی کے دوران پولیس اہلکار کا ہاتھ زخمی
انٹری ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار نے مجسٹریٹ کے ہمراہ… pic.twitter.com/P9h2D2DtES
— Tariqsumair (@Tariqsumair2) September 12, 2026
تاہم اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے انہیں روک دیا، اس دوران مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
مزید پڑھیں: شوہر سے جھگڑا، خاتون نے کھڑکی سے ڈالرز کی بارش کر دی، ویڈیو وائرل
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے ضلعی انتظامیہ کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔













