راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضہ کے تیمارداروں اور نرسنگ اسٹاف میں جھگڑا

پیر 7 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضہ کے تیمارداروں اور نرسنگ اسٹاف کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔

پیر کے روز راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضہ کے تیمارداروں اور نرسنگ اسٹاف کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی، مریضہ کے ساتھ موجود تیماردار خواتین کی جانب سے اسٹاف سے مبینہ بدسلوکی پر معاملہ شروع ہوا، جس کے بعد نرسنگ اسٹاف نے تیماردار خواتین کی بدسلوکی اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

نرسنگ اسٹاف نے احتجاج کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، ڈی ایس پی وارث خان ملک عابد اور ایس ایچ او وارث خان راجہ تصدق نے اسٹاف سے مذاکرات کیے اور کارروائی کی یقین دہانی کرائی، جس پر اسٹاف نے احتجاج ختم کردیا۔

آر آئی سی اسٹاف کی جانب سے درخواست دی جائے گی، جس کے بعد ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp