قومی کرکٹر امام الحق کی مشکلات بڑھ گئیں، 2 سالہ پابندی عائد ہونے کا خدشہ

اتوار 13 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیسٹ اوپنر امام الحق ایک بار پھر شدید مشکلات کی زد میں آ گئے ہیں۔ مبینہ طور پر جعلی انجری، ڈریسنگ روم کی باتیں باہر لیک کرنے اور ڈسپلن کی سنگین ورزیوں پر ان کے خلاف ابتدائی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد ان پر طویل عرصے کے لیے پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹنس ٹیسٹ نہ دینے پر رضوان اور امام الحق صدر ٹرافی سے باہر

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ کو نہ صرف حالیہ معاملات بلکہ امام الحق کی ماضی کی انجریز پر بھی شدید تحفظات ہیں۔

دورہ انگلینڈ سے قبل دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران سامنے آنے والی ان کی انجری کو بھی مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔

پچھلی انکوائری رپورٹ میں پہلے ہی ان پر 2 سال کی پابندی کی سفارش کی گئی تھی تاہم اس وقت ایک سابق ہیڈ کوچ، سابق سلیکٹر اور ایک سابق کپتان کی مداخلت اور سفارش پر انہیں کارروائی سے بچا لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: موبائل فون ڈیٹا کی تحقیقات، کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان سائبر کرائم ایجنسی میں پیش

اب پچھلی فائلیں دوبارہ کھلنے اور ڈریسنگ روم کے راز افشا کرنے کے نئے الزامات سامنے آنے پر امام الحق کے کرکٹ کیریئر پر خطرے کے بادل گہرے ہو گئے ہیں اور بورڈ حکام کی جانب سے سخت تادیبی اقدامات متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp