بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ویرات کوہلی کی ذاتی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف ایک بار پھر سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
متعدد رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے بچپن کا پہلا بالی ووڈ کرش 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔
विराट कोहली का फर्स्ट लव करिश्मा कपूर थीं, बचपन से ही क्रश था करिश्मा पर, विराट का जन्म भी नहीं हुआ था तब से करिश्मा फिल्में कर रही है
आज भी 55 साल कघ उम्र में करिश्मा की खूबसूरती बिल्कुल ऐसी ही है जैसी जवानी में थीं लेकिन विराट कोहली का क्रश अब अवनीत कौर …Read news pic.twitter.com/jNC1yuewIB
— Gaurav Yadav (@ImGauravYadav9) September 14, 2026
رپورٹس میں ایک پرانے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کرشمہ کپور ویرات کوہلی کی پسندیدہ اداکاراؤں میں شامل تھیں۔ اداکارہ نے 1991 میں فلم ’پریم قیدی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، جس کے بعد وہ 90 کی دہائی کی کامیاب اور مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے لگیں۔
کرشمہ کپور نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی اور اس دور میں ان کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کے نمایاں چہروں میں ہوتا تھا، اسی زمانے میں ویرات کوہلی بھی ان کے مداح بن گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی لندن کیوں منتقل ہوئے؟ سابق ٹیم میٹ نے اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا
تاہم، ویرات کوہلی کی بالی ووڈ پسند کے حوالے سے مختلف مواقع پر مختلف نام بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ 2012 میں فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے تینوں خانز میں سے عامر خان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا تھا۔
اسی طرح ایک پرانے ریپڈ فائر انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ کرکٹ کھیلنا پسند کریں گے تو ویرات کوہلی نے جنیلیا ڈیسوزا کا نام لیتے ہوئے انہیں ’کیوٹ‘ قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی ٹریوس ہیڈ سے مصافحہ نہ کرنے پر تنقید کی زد میں
ان مختلف جوابات کے باعث بعض اوقات یہ الجھن بھی پیدا ہوئی کہ ویرات کوہلی کی پہلی پسندیدہ اداکارہ کون تھیں تاہم ان کے بچپن کے کرش سے متعلق رپورٹس میں مسلسل کرشمہ کپور کا ہی نام سامنے آتا ہے۔
بعد ازاں ویرات کوہلی کی حقیقی زندگی کی محبت کی کہانی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شروع ہوئی۔ دونوں نے 2017 میں شادی کی اور آج ان کا شمار بھارت کے معروف ترین سلیبریٹی جوڑوں میں ہوتا ہے۔














