پرائیویٹ حج اسکیم 2027: 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرائیویٹ حج اسکیم 2027 کے تحت حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی، جبکہ 60 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ نشستوں کی دستیابی یا پھر 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں جمع کرا سکیں گے

حج پورٹل پر 25 منظم حج کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، اسٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیجز دستیاب ہیں، جن میں عازمین اپنی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق پیکیج کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل کے ذریعے 25 منظمین کے اکاؤنٹس میں حج واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں۔

جبکہ اس رقم میں سے 4 ارب روپے سے زائد آن لائن طریقہ کار کے ذریعے جمع کرائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو حج واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ’پاک حج ایپ‘ یا ’حج پورٹل‘ کے ذریعے ادائیگی کی جائے۔

وزارت کے مطابق عازمین کسی غیر مجاز فرد یا کمپنی کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں، تاکہ وہ ممکنہ دھوکہ دہی اور مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp