پنجابی اداکارہ اور سابق ’بگ باس‘ شریک شہناز گل کو اپنے بھائی شہباز بڈیشہ کے ہمراہ پرواز کے دوران شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اداکارہ نے جہاز میں ہی دعا پڑھنا شروع کردی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس خوفناک سفر کی ویڈیو فوری وائرل ہو گئی۔
View this post on Instagram
شہناز گل 15 ستمبر کو اپنے بھائی شہباز بڈیشہ کے ساتھ سفر کر رہی تھیں کہ جہاز شدید موسم اور تیز ہواؤں کے باعث فضا میں ہی ڈولنے لگا۔ اداکارہ نے اس پورے واقعے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں دونوں بہن بھائی جہاز کے شدید جھٹکوں کے دوران ایک دوسرے کا سہارا لیتے دکھائی دیے۔
’واہگورو، واہگورو‘: خوف کے دوران دعا کا سہارا
ویڈیو میں شہناز گل بار بار ’واہگورو، واہگورو‘ کا ورد کرتی سنائی دیں، گویا وہ اپنے آپ کو حوصلہ دینے کی کوشش کر رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:شہناز گل نے کیا واقعی سدھارتھ کی موت سے فائدہ اٹھایا؟
ان کے برعکس بھائی شہباز بڈیشہ کشیدہ صورتحال میں گھبراہٹ چھپانے کے لیے ہلکی مسکراہٹ بکھیرتے رہے۔ جہاز جیسے جیسے لینڈنگ کی جانب بڑھا، شہناز کی بے چینی میں مزید اضافہ ہوتا دکھائی دیا۔
لینڈنگ کے بعد اطمینان کی سانس، ’گنپتی بپا موریا‘ کا ورد
جہاز کے بحفاظت زمین کو چھوتے ہی دونوں بہن بھائیوں سمیت دیگر مسافروں نے بھی سکون کا سانس لیا۔ اترتے ہی شہناز نے ’گنپتی بپا موریا‘ کہتے ہوئے شکرانہ ادا کیا، جس سے ظاہر ہوا کہ خوف کے ان لمحات میں انہوں نے اپنے عقیدے کا سہارا لیا۔
انسٹاگرام پوسٹ، ’بہت مشکل سے بچے آج‘
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہناز گل نے کیپشن میں لکھا کہ سفر انتہائی مشکل اور خوفناک رہا، اور وہ بحفاظت لینڈنگ پر شکرگزار ہیں۔ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’بہت مشکل سے بچے ہیں آج، سو گریٹ فل وی لینڈڈ سیفلی‘
پریشانی سے اطمینان تک
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے تشویش بھرے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، بیشتر صارفین نے اداکارہ کے چہرے پر واضح خوف کا ذکر کیا۔
تاہم جہاز کی بحفاظت لینڈنگ کی خبر پر بہت سے مداحوں نے راحت کا اظہار بھی کیا۔ رپورٹس کے مطابق پرواز ممبئی ایئرپورٹ پر اتاری گئی، البتہ جہاز میں ان کی نشست یا سفر کی حتمی منزل کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔














