شادی ہالز میں اوقات کار اور ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد کے لیے سخت احکامات جاری

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شادی کی تقریبات کی نگرانی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری حکم نامے میں تمام متعلقہ محکموں، اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورسز کو شادی کی تقریبات کی آزادانہ چیکنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیلڈ افسران شادی ہالز اور دیگر مقامات پر منعقد ہونے والی تقریبات کی نگرانی کریں گے اور پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016 کے تحت مقررہ قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔

حکم نامے میں شادی ہالز میں تقریبات کے مقررہ اوقات کی پابندی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ فیلڈ ٹیمیں تقریبات کے دوران مقررہ اوقات کار کی نگرانی کریں گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں اسے باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کے لیے بھی فیلڈ ٹیموں کو خصوصی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ افسران چیکنگ کے دوران ون ڈش سے متعلق قانون کی پابندی کا جائزہ لیں گے اور خلاف ورزی سامنے آنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

حکم نامے کے مطابق شادی کی تقریبات کے دوران سامنے آنے والی تمام خلاف ورزیوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ اگر کسی تقریب میں قانون کی خلاف ورزی ثابت ہوجاتی ہے تو متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکم نامے کے تحت اے ڈی سی انفورسمنٹ کاشف جلیل کو لاہور ضلع کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ وہ شادی کی تقریبات کی نگرانی کرنے والی فیلڈ ٹیموں اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو یقینی بنائیں گے۔

فیلڈ ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹس اے ڈی سی انفورسمنٹ کے دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹس میں شادی کی تقریبات کی چیکنگ، کی جانے والی نگرانی اور سامنے آنے والی خلاف ورزیوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

تمام متعلقہ محکموں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ضرورت کے مطابق فیلڈ ٹیموں کو معاونت فراہم کریں تاکہ شادی کی تقریبات کی نگرانی کا عمل مؤثر انداز میں مکمل کیا جاسکے۔

حکومت پنجاب کے مطابق مانیٹرنگ کا بنیادی مقصد پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016 پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا اور شادی کی تقریبات میں مقررہ قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملکی معیشت میں شاندار بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 70 فیصد کمی، صنعتی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ

بھارتی بحری جہاز کی پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں اشتعال انگیزی، پاکستان کا شدید ردعمل، آئندہ کے لیے وارننگ

کراچی میں 9 سال کے دوران کچرے کی صفائی پر بی آر ٹی منصوبوں سے بھی زیادہ 170 ارب روپے خرچ، مسئلہ برقرار

علی محمد خان کو مائیک سے پیچھے ہٹنے کا اشارہ، پی ٹی آئی میں علیمہ خان کے کرادر پر بحث چھڑ گئی

امریکا، بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، خاتون رپورٹر سمیت 3 افراد ہلاک

ویڈیو

لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کریں، حکومت جلد کفایت شعاری مہم کا اعلان کرنے جارہی ہے، زیب جعفر

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

کچرا سڑک پر پھینکا تو چالان ہوگا، پنجاب میں آگاہی مہم شروع

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘