ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا، رانا سکندر حیات

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کے روز اسکول بند رکھنے سے کوئی خاطر خواہ بچت نہیں ہوگی۔

ایک انٹرویو میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کے وزیر تعلیم کی حیثیت سے ابھی تک ان کے سامنے اسکول 3 دن بند رکھنے سے متعلق کوئی تجویز نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بھی درخواست ہے کہ تعلیم کے شعبے کو ایسی پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا جائے اور اسکول معمول کے مطابق جاری رہنے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں اسکول میل پروگرام کے تحت 90 ہزار بچے اسکول آئے، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن اسکول بند رکھنے سے ڈیزل یا دیگر اخراجات میں کوئی خاص بچت نہیں ہوگی، کیونکہ سرکاری اسکولوں کے تقریباً 90 فیصد بچے پیدل اسکول جاتے ہیں۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ نجی اسکولوں کے تقریباً 90 فیصد بچے بھی پیدل اسکول جاتے ہیں، اس لیے اسکولوں کو بند رکھنے سے ایندھن کی بچت کا مقصد حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ تعلیم کے شعبے کو ضرور مستثنیٰ قرار دیا جائے اور اسکول ہفتے کے تمام مقررہ تدریسی دنوں میں جاری رہنے چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اقرار الحسن کو پنجاب پولیس نے گرفتار نہیں کیا، عظمیٰ بخاری

خیبرپختونخوا کے حالات 6 ماہ میں بہتر نہ ہوئے تو آئین کے مطابق ایمرجنسی کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے، رانا ثنااللہ

افغان دہشتگردی پر رپورٹ پروپیگنڈا نہیں، کھلی حقیقت ہے، طالبان عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں، پاکستان

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

ملک پر حملہ آور دہشتگردوں کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے خزانے کا منہ کھول رکھا تھا، ایمرجنسی ناگزیر ہو چکی تھی، خواجہ آصف

ویڈیو

اسمارٹ چشمے: کیمرا آنکھ کے اشارے سے ویڈیو بنا لیتا ہے، لاہور ہائیکورٹ سے اے آئی گلاسز پر پابندی کی استدعا

ڈیجیٹل خوابوں پر ٹیکس کا سایہ: ایف بی آر کے نئے فارمولے کے بعد کانٹینٹ کریئیٹرز کیا سوچ رہے ہیں؟

کے پی میں پی ٹی آئی کی 13سالہ حکومت ختم، گورنر راج، انقلاب بھاگ گیا

کالم / تجزیہ

میری موت، میری مرضی

کیا پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان سے کچھ سیکھ پائے گی؟

لیٹر باکس سے ان باکس تک