امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں شرح سود ایک فیصد یا اس سے بھی کم ہونی چاہیے۔
رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کہا کہ امریکا دنیا کا بہترین قرض دار ہے، اس لیے شرح سود ایک فیصد یا اس سے کم ہونی چاہیے۔ انہوں نے فیڈرل ریزرو سے شرح سود تیزی سے کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
ٹرمپ کی تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی جب فیڈرل ریزرو کے گورنرز نے متفقہ طور پر شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 3.75 سے 4 فیصد کی حد تک پہنچا دیا۔ فیڈرل ریزرو کے سربراہ کیون وارش نے فیصلے کو سنجیدہ، ذمہ دارانہ اور محتاط اقدام قرار دیا۔
The US Federal Reserve has raised rates for the first time since 2023 and signalled that it is prepared to take further steps to curb inflation as chair Kevin Warsh defies Donald Trump’s calls for low borrowing costs. https://t.co/OjKaZsoUYg pic.twitter.com/h59Nm5Wm0x
— Financial Times (@FT) September 17, 2026
کیون وارش نے کہا کہ امریکا میں مہنگائی کی شرح اب بھی بہت زیادہ ہے اور کافی عرصے سے بلند سطح پر موجود ہے۔ ان کے مطابق موسمِ گرما کے دوران سامنے آنے والے مہنگائی کے اعداد و شمار سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ بنیادی رجحانات میں بہتری آئی ہے۔
فیڈرل ریزرو کے نئے پالیسی تخمینوں کے مطابق 18 میں سے 16 پالیسی سازوں نے رواں سال کے اختتام تک کم از کم مزید ایک مرتبہ 25 بیسس پوائنٹس شرح سود بڑھنے کی توقع ظاہر کی ہے، جبکہ صرف دو پالیسی سازوں نے شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اے آئی کی رفتار روکی تو چین امریکا سے آگے نکل جائے گا، امریکی اسپیکر
ٹرمپ نے شرح سود اور امریکا کے تجارتی خسارے کو بھی ایک دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کی اور کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک کا بوجھ امریکا اٹھا رہا ہے، جو مزید جاری نہیں رہ سکتا۔
Trump lashes out at Fed after Warsh-backed rate hike, demands rates of 1% or lesshttps://t.co/B6jcFPcj64
— Economic Times (@EconomicTimes) September 17, 2026
رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے رواں سال جنوری میں کیون وارش کو جیروم پاول کی جگہ فیڈرل ریزرو کا سربراہ نامزد کیا تھا۔ وارش نے عہدہ سنبھالتے وقت مالیاتی پالیسی کے حوالے سے فیڈرل ریزرو کی آزادی برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
ٹرمپ نے بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں وارش پر اعتماد ہے، تاہم انہوں نے فیڈرل ریزرو کے شرح سود سے متعلق فیصلے کو ’غلط‘ قرار دیا۔













