سانحۂ پمز میں ایک اور افسر قصوروار قرار، 9 افراد ملازمت سے فارغ

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سانحۂ پمز کی تفصیلی رپورٹ میں ایک اور افسر کو قصوروار قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر 9 افراد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ کمال نے نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحۂ پمز سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں 8 افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، جبکہ ان کے خلاف فوجداری مقدمات کے لیے وزارت داخلہ کو خط بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پمز کی نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری

وفاقی وزیر صحت کے مطابق تفصیلی رپورٹ میں 33 سفارشات پیش کی گئی ہیں، جن پر عمل درآمد میں کچھ وقت لگے گا۔ وزیراعظم نے پمز کے فائر سیفٹی سسٹم اور عمارت کے اسٹرکچر میں بہتری کے لیے 3 ماہ کی مہلت دی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ پمز میں آئندہ 15 روز میں 176 بستروں پر مشتمل نئی ایمرجنسی فعال کردی جائے گی، جس سے اسپتال کی طبی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹس کا قیام ہے۔ وفاقی وزیر نے صوبائی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں نے تمام وسائل اور اختیارات اپنے پاس رکھ لیے ہیں اور ان کی جانب سے احتجاج اقتدار برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ایئربیس پر پاکستانی جے ایف 17 طیاروں کو نشانہ بنانے کی خبر فیک نیوز، دعویٰ بے بنیاد نکلا

سعودی عرب کے دفاع سے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی ہے، تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

اے آئی یورپی معیشت کی پیداوار بڑھا سکتی ہے مگر معاشی عدم مساوات کا خطرہ بھی ہے، آئی ایم ایف

امریکی یونیورسٹی نے مولانا طارق جمیل کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

کھانے کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک کو لاکھوں روپے جرمانہ

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں