افغانستان سے دہشتگردی: ضرورت پڑنے پر اپنے دفاع میں جواب دیں گے، پاکستان

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف پاکستان ضرورت پڑنے پر عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع میں جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک بار پھر ایسے دہشتگرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جو وہاں سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے افغانستان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی اس یلغار کے سامنے خاموش نہیں بیٹھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں اور اپنے عالمی وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے افغانستان تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی۔

یہ بھی پڑھیے طالبان کی زیرِ قیادت افغانستان عالمی دہشتگردی کا گڑھ بن گیا، اٹلانٹک کونسل کی تہلکہ خیز رپورٹ

پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، سیاسی شمولیت کا فقدان، شدید معاشی دباؤ اور بڑھتا ہوا دہشتگردی کا خطرہ عالمی برادری کے لیے باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کے روابط پاکستان کے لیے سیکیورٹی کے سنگین خدشات پیدا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ تین برس کے دوران افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے نتیجے میں 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کو توقع تھی کہ طالبان دہشتگرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کریں گے، تاہم ان کے بقول ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی کھلے عام مذمت نہ کرنا ان گروہوں کی مبینہ معاونت اور پشت پناہی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے خواتین اور لڑکیوں کی بنیادی آزادیوں اور حقوق پر پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے افغانستان دہشتگرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گیا، امریکی تھنک ٹینک

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی قیادت میں دوحہ عمل کے آئندہ مرحلے اور ’موزیک اپروچ‘ پر عمل درآمد کو افغانستان کے پیچیدہ مسائل کے جامع حل، واضح اہداف اور حقیقت پسندانہ لائحہ عمل کے ذریعے معمول کی صورتحال کی جانب بڑھنے کا قابلِ عمل راستہ قرار دیا۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹس میں بھی بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی سمیت افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کے درمیان روابط اور تعاون کی نشاندہی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا