نجی دورے میں سرکاری طیارے کا استعمال، مریم نواز نے اخراجات ادا کر دیے

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن کے نجی دورے کے دوران سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کا چیک سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا دورہ لندن، سرکاری طیارے کے مبینہ استعمال کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھا دیا گیا

مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں مریم نواز کی جانب سے رقم جمع کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری طیارے کے استعمال کے تمام اخراجات ادا کر دیے ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز نے سرکاری خزانے میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع کرائے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے چیک کا عکس

وزیراعلیٰ پنجاب کے نجی دورے کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال پر اس سے قبل سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید سامنے آئی تھی، جہاں ناقدین کی جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

حنا پرویز بٹ کے مطابق مریم نواز کی جانب سے جمع کرایا گیا چیک آئندہ روز کیش ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp