فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی شہر فلاڈیلفیا کے علاقے اولنی میں ایک گھر کی تلاشی کے دوران ملنے والی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تاہم پولیس کو تاحال کسی خاتون کی لاش نہیں ملی۔

فلاڈیلفیا پولیس کے مطابق یہ معاملہ جون 2026 میں اس وقت سامنے آیا جب اہلکاروں نے 44 سالہ یوجین ہورش کو غیر قانونی طور پر پارک کی گئی گاڑی میں روکا۔ تلاشی کے دوران منشیات، اسلحہ اور جعلی پولیس بیجز برآمد ہوئے، جبکہ اس کے ساتھ موجود ایک خاتون کے پاس لاپتا خاتون بلیئر ٹونزیلی کا شناختی کارڈ موجود تھا۔

پولیس نے ویسٹ چیؤ ایونیو کے 400 بلاک میں واقع گھر کی تلاشی لی تو وہاں مزید اسلحہ، بھنگ کی کاشت سے متعلق سامان، مختلف کیمیکلز اور 5 مرتبان ملے جن میں جلی ہوئی انسانی باقیات موجود تھیں۔

پولیس کے مطابق ان میں سے کچھ باقیات یوجین ہورش کے مرحوم والد اور دیگر رشتہ داروں کی ہیں، جبکہ 2 مرتبانوں میں موجود باقیات کی شناخت نہیں ہوسکی۔

تفتیش کے دوران گھر سے ہارڈ ڈرائیوز اور دیگر آلات بھی قبضے میں لیے گئے جن میں 10 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں۔

پولیس اب تک ان فائلوں میں 58 افراد کی شناخت کرچکی ہے۔ حکام کے مطابق بعض تصاویر اور ویڈیوز میں 5 خواتین بے ہوش یا مردہ دکھائی دیتی ہیں۔

ان میں گیبریئل امارینڈو بھی شامل ہیں جو 2012 سے لاپتا ہیں، جبکہ میریبل فریسس کو آخری مرتبہ 2018 میں دیکھا گیا تھا۔

2017 کی تاریخ والی کچھ تصاویر میں دونوں خواتین کو بے ہوش حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ بعد کی تصاویر سے ان کی ممکنہ ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 2017 کی ایک ویڈیو میں یوجین ہورش کے مرحوم والد ریمنڈ ‘آر سی’ ہورش کے ساتھ ایک خاتون بھی نظر آتی ہیں، جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ نکول فوسارو ہیں۔

ریمنڈ ہورش کی سابق اہلیہ ایمی مک ہیل بھی لاپتا خواتین میں شامل ہیں۔ وہ 2016 میں لاپتا ہوئی تھیں اور ان کے اہل خانہ کے مطابق انہیں آخری مرتبہ اسی گھر میں دیکھا گیا تھا۔

بلیئر ٹونزیلی 2023 میں لاپتا ہوئی تھیں اور ان کا شناختی کارڈ یوجین ہورش کے ساتھ موجود خاتون سے ملنے کے بعد پولیس کی توجہ اس معاملے کی جانب گئی۔

پولیس کے مطابق اس پراپرٹی سے منسلک 5 خواتین کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ 2 دیگر خواتین تاحال لاپتا ہیں۔

ایف بی آئی بھی بڑی تعداد میں موجود ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لینے میں پولیس کی مدد کررہی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک صرف تقریباً 30 فیصد ڈیجیٹل مواد کا جائزہ لیا جاسکا ہے۔

یوجین ہورش کو اسلحے اور جعلی سرکاری اسناد سے متعلق وفاقی مقدمات کا سامنا ہے۔ اس کے والد ریمنڈ ہورش پیشہ ور فوٹوگرافر تھے اور 2025 میں انتقال کرگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کو اس وقت کوئی خطرہ نہیں، جبکہ لاپتا خواتین سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور مزید ڈیجیٹل فائلوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے بھی معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیمار ہونے کے باوجود چھٹی لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ بتادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

گوگل اور ایمیزون کے ماہرین کی اہم رائے، باس کو ’نہ‘ کہہ کر بھی عزت اور اعتماد کیسے حاصل کریں؟

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟