پاکستان اور ملائیشیا کا تجارت و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور بالخصوص تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:سبکدوش ہونے والی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں پیشرفت کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی یہ ملاقات پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے آئندہ رابطوں کے لیے اہم ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp