کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: خودکش بمبار افغان شہری نکلا، افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کی ایک اور تصدیق

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوہاٹ پولیس لائنز میں گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کرنے والا حملہ آور افغان شہری نکلا، جس کا تعلق افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین سے بتایا گیا ہے۔

حملہ آور تقریباً 2 سال قبل گھر سے نکلنے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں شامل ہوگیا تھا، جہاں سے اسے دہشت گرد کارروائی کے لیے تیار کیے جانے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

حملہ آور کے ایک رشتہ دار کے دوست کے مطابق، مذکورہ شخص نے تقریباً 2 سال قبل اپنا گھر چھوڑا تھا، جس کے بعد اسی عرصے کے دوران وہ ٹی ٹی پی کے نیٹ ورک میں شامل ہوگیا۔ اس کی بھرتی اور دہشتگرد تنظیم سے وابستگی کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

حملہ آور نے گاڑی پولیس لائنز میں گھسا کر خودکش دھماکا کیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد متاثرہ علاقے میں بحالی اور تعمیر نو کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ پولیس لائنز کی مسجد، جو دھماکے سے متاثر ہوئی تھی، اس کی تعمیر نو مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ قریبی ہوٹلوں، بینک، پیٹرول پمپ اور دیگر عمارتوں کی مرمت اور تعمیر نو کا کام بھی جاری ہے۔

کوہاٹ حملے میں ملوث خودکش بمبار کا افغانستان سے تعلق اور اس کا مبینہ طور پر ٹی ٹی پی میں شامل ہونا دہشت گرد تنظیموں کی سرحد پار بھرتی اور کارروائیوں کے معاملے کو نمایاں کرتا ہے۔

پاکستان بار ہا افغانستان سے مطالبہ کر چکا ہے کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان دہشتگردی پر رپورٹ پروپیگنڈا نہیں، کھلی حقیقت ہے، طالبان عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں، پاکستان

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

ملک پر حملہ آور دہشتگردوں کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے خزانے کا منہ کھول رکھا تھا، ایمرجنسی ناگزیر ہو چکی تھی، خواجہ آصف

وفاقی حکومت نے 10بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کردیں

اسمارٹ چشمے: کیمرا آنکھ کے اشارے سے ویڈیو بنا لیتا ہے، لاہور ہائیکورٹ سے اے آئی گلاسز پر پابندی کی استدعا

ویڈیو

اسمارٹ چشمے: کیمرا آنکھ کے اشارے سے ویڈیو بنا لیتا ہے، لاہور ہائیکورٹ سے اے آئی گلاسز پر پابندی کی استدعا

ڈیجیٹل خوابوں پر ٹیکس کا سایہ: ایف بی آر کے نئے فارمولے کے بعد کانٹینٹ کریئیٹرز کیا سوچ رہے ہیں؟

کے پی میں پی ٹی آئی کی 13سالہ حکومت ختم، گورنر راج، انقلاب بھاگ گیا

کالم / تجزیہ

میری موت، میری مرضی

کیا پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان سے کچھ سیکھ پائے گی؟

لیٹر باکس سے ان باکس تک