بلوچستان کے 32 اضلاع میں ایک ہفتے پر محیط انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے، جس کے دوران 5 سال سے کم عمر تقریباً 23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر انعام الحق کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور صوبے بھر میں مجموعی طور پر 9 ہزار 193 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تعینات ٹیموں میں 621 فکسڈ سائٹ ٹیمیں جبکہ 392 ٹرانزٹ پوائنٹ ٹیمیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز، پاکستان میں رواں سال تعداد 3 ہو گئی
انسدادِ پولیو مہم 7 روز تک جاری رہے گی اور صوبے کے 32 مقررہ اضلاع میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
حکام کے مطابق یہ مہم بلوچستان میں ماحولیاتی نمونوں کی حالیہ رپورٹ کے بعد شروع کی جا رہی ہے، جس میں پولیو وائرس کے 2 مثبت ماحولیاتی نمونے سامنے آئے ہیں۔














