مثبت امن کے عالمی اشاریے میں افغانستان 163 ممالک میں 157ویں نمبر پر ہے اور دنیا میں ساتویں سب سے کم درجہ رکھنے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ افغانستان نے اشاریے میں 5 میں سے 4.19 پوائنٹس حاصل کیے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان سے نیچے جمہوریہ کانگو، یمن، چاڈ، وسطی افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں، جبکہ ڈنمارک پہلے، فن لینڈ دوسرے اور سویڈن تیسرے نمبر پر ہیں۔
The Institute for Economics and Peace (IEP), in its “Positive Peace Index 2026” report, has ranked Afghanistan 157th out of 163 countries, indicating that the state of positive peace in Afghanistan deteriorated during the period under review.#TOLOnews_English…
— TOLOnews English (@TOLONewsEnglish) September 22, 2026
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015 سے 2024 کے دوران افغانستان مثبت امن کے اشاریے میں تنزلی کا شکار ہونے والا جنوبی ایشیا کا واحد ملک رہا۔ اس عرصے میں افغانستان کا اسکور 4.055 سے بڑھ کر 4.19 ہوگیا، جو کارکردگی میں 3.3 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سیاسی آزادی اور معلومات کے آزادانہ بہاؤ سے متعلق اشاریوں میں نمایاں کمی ہوئی۔ آزادی صحافت میں 78.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو خطے کے کسی بھی ایک اشاریے میں سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ معلومات کے معیار میں 23.4 فیصد، مختلف طبقات کے درمیان مساوات سے متعلق قوانین میں 25 فیصد اور حکومتی کارکردگی میں 13.2 فیصد کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کے حوالے سے پاکستان کو تشویش ہے، اسحاق ڈار
اس کے برعکس جنوبی ایشیا کے مثبت امن کے مجموعی اسکور میں اوسطاً 2.9 فیصد بہتری آئی۔ سری لنکا میں 6.3، بھارت میں 6، نیپال میں 4.7، بھوٹان میں 4.1، بنگلہ دیش میں 3.5 اور پاکستان میں 0.9 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مثبت امن صرف جنگ اور تنازع کی عدم موجودگی نہیں بلکہ ان حالات اور نظام کا جائزہ بھی لیتا ہے جو معاشروں میں پائیدار امن قائم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔














