اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کورال کی حدود میں زیرحراست ملزمان کو چھڑانے کے لیے ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں زیرحراست ملزمان سمیع اور ارسلان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس لائنز میں شہداء کے بچوں کے لیے خصوصی فن گالے کا انعقاد
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم زیرحراست ملزمان کی نشاندہی پر برآمدگی کے بعد انہیں واپس لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے ان کے 4 ساتھیوں نے ملزمان کو چھڑانے کی غرض سے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔
ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے، تاہم فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس پی انڈسٹریل ایریا زون ڈاکٹر ایاز حسین کی اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کو بریفنگ۔
جوانوں کو عملی مشقیں کروانے، ہنگامی حالات سے نمٹنے، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔#WeRIslamabadPolice #OPS pic.twitter.com/6aQZg0wYOh
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 22, 2026
پولیس کے مطابق سمیع اور ارسلان ڈاکیتی، راہزنی، چوری اور منشیات فروشی کے درجنوں مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان سے وارداتوں میں چھینا گیا مال، موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: رشوت طلب کرنے کی ویڈیو وائرل، اسلام آباد پولیس اہلکار گرفتار
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہیں۔














