بلوچستان کے ضلع چمن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کئی افراد نے کھلی جگہوں کا رخ کیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چمن کے قریب تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔














