وفاقی وزیراطلاعات عطا محمد تارڑ نے پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے دورے پر انہیں بہت خوشی ہوئی، یہ غیور اور بہادر لوگوں کی سرزمین ہے، یہاں وہ آئندہ بھی آتے رہیں گے۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور پنجاب میں موٹرویز کے ساتھ خیبر پختونخوا میں بھی موٹروے کی بنیاد رکھی۔
میں کہتا تھا دن بدل جائیں گے اور آپ کی دوڑیں لگیں گی، ایسا دوڑیں گے کہ رُکنے کو نہیں آئیں گے، ہماری قیادت نے بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں لیکن سر ہمیشہ اُونچا رکھا، یہ پتہ نہیں کیسے لوگ ہیں، یہ روتے پہلے ہیں، بات بعد میں کرتے ہیں، عطا تارڑ pic.twitter.com/sqx73IiHRh
— Mahrosh Pervaiz (@MahroshPervaiz1) September 23, 2026
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں سے ان کا تعلق برقرار رہے گا اور وہ صوبے کے دورے کرتے رہیں گے۔
خطاب کے دوران انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس راہ میں راز بہت ہیں، کچھ اور یہاں ہو سکتا ہے اور اکثر کچھ اور ہوتا ہے، لیکن انسان جس لمحے میں زندہ ہے، وہ لمحہ اسی سے زندہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیرتِ نبویؐ پر عمل کی ضرورت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
انہوں نے کہا کہ وقت دوبارہ نہیں آئے گا، اس لیے انسان کو اپنی کرنی کر گزرنا چاہیے، جو ہوگا دیکھا جائے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے خطاب کے اختتام پر ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔














