امن و امان کی صورتحال کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، شمالی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان متعدد اہم موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹریفک کی آمدورفت بدستور بند یا محدود ہے۔
دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے مسافروں کو سفر سے قبل تازہ ترین ٹریفک صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ون، ایم 14، ہزارہ موٹروے اور جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہراہیں بند، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
تازہ سفری ایڈوائزری کے مطابق ایم ون پشاور موٹروے صوابی سے اسلام آباد ٹول پلازہ تک دونوں سمتوں میں بند ہے، جبکہ ای 35 ہزارہ موٹروے جھاری کس سے برہان تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
اسی طرح سی پیک ایم 4 حکلہ سے یارک تک اور این 5 جی ٹی روڈ اٹک خورد کے مقام پر بھی ٹریفک کی آمدورفت بند یا محدود ہے۔
🚨 M-1 Motorway Update
The M-1 Motorway from Peshawar to Islamabad is reportedly closed. Travelers are advised to check the latest road situation before starting their journey. pic.twitter.com/A6Tco4Flpp
— Umer Iftikhar (@umeriftikharpk) September 20, 2026
ایم 2 پر کوٹ مومن سے اسلام آباد کی جانب ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد ہے، جبکہ لائٹ ٹریفک کو دیگر مقامی پابندیوں کے تحت آمدورفت کی اجازت ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد شہر کے اندرونی راستے فی الحال کھلے ہیں، تاہم اہم داخلی راستوں، سیکیورٹی چیک پوسٹس اور حساس مقامات پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے؟ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں کی نئی کوشش
صورتحال کے پیش نظر بعض مقامات پر مختصر نوٹس پر ٹریفک ڈائیورژن یا مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
فیض آباد، مری روڈ، 26 نمبر چونگی، ترنول، روات ٹی چوک، ریڈ زون کے داخلی راستوں اور ٹیکسلا، اٹک کے رابطہ راستوں پر مسافروں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Islamabad is open for all traffic, visual traffic is on the road.
Yes! A few containers are standing near entry points, but except for the traffic police, no other forces are on the road.
✓✓ Islamabad Red Zone pic.twitter.com/SeL1LNtznt— Adv Bilal Ismail💧🇵🇰 (@YourAdvocate4) September 24, 2026
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کو بھی روانگی سے قبل راستے کی تازہ صورتحال معلوم کرنے اور معمول سے زیادہ اضافی وقت لے کر سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، خصوصاً راولپنڈی، ٹیکسلا یا خیبر پختونخوا سے ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کو متبادل راستوں کی صورتحال بھی مدنظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ جہاں ممکن ہو ٹیکسلا، اٹک اور خیبر پختونخوا کی جانب غیر ضروری بین الاضلاعی سفر مؤخر کریں اور روانگی سے قبل نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس اور مقامی ٹریفک پولیس کی تازہ ترین ہدایات چیک کریں۔
مزید پڑھیں: محفوظ سفر کے لیے موٹروے پولیس کا بڑا اقدام، شہری بھی نگرانی کا حصہ ہوں گے
مسافروں کو شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھنے، ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کرنے اور بند راستوں یا روڈ بلاکس کو عبور کرنے کی کوشش نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق سڑکوں کی صورتحال مختصر وقت میں تبدیل ہو سکتی ہے، اس لیے شہری تازہ ترین ٹریفک اور سیکیورٹی صورتحال کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔














