اے آئی ایجنٹ ’میوز‘ کو اسپاٹیفائی تک رسائی، موسیقی گفتگو کے ذریعے کنٹرول ہوگی

جمعہ 25 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کے پرسنل اے آئی ایجنٹ ’میوز‘ نے اب موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے، جہاں اسپاٹیفائی نے نئی انٹیگریشن کے ذریعے میوز کو اپنی میوزک سروس تک رسائی دے دی ہے۔

اس انٹیگریشن کے بعد صارفین میوز سے گفتگو کے ذریعے اسپاٹیفائی پر گانے، پوڈکاسٹ اور آڈیو بکس چلانے، مواد تلاش کرنے، گانے اپنی لائبریری میں محفوظ کرنے اور پلے لسٹس بنانے جیسے کام کر سکیں گے۔

اسپاٹیفائی کی جانب سے متعارف کرائی گئی یہ سہولت صرف بنیادی میوزک کنٹرول تک محدود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپاٹیفائی کی 20ویں سالگرہ: صارفین کے لیے یادگار ‘ٹائم کیپسول’ متعارف

میوز صارف کی فراہم کردہ نوٹس اور بریفنگز کی بنیاد پر اسپاٹیفائی کے ’پرسنل پوڈکاسٹس‘ بھی تیار کر سکتا ہے، جس کے ذریعے تحریری مواد کو آڈیو کی شکل میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

یہ انٹیگریشن کسی میوزک ایپ میں محض ایک چیٹ بوٹ شامل کرنے سے مختلف ہے، کیونکہ میوز صارف کے دیگر سیاق و سباق سے متعلق معلومات کو بھی استعمال کر سکتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر صارف کے کیلنڈر میں روڈ ٹرپ درج ہو تو میوز سفر کے موضوع کے مطابق پلے لسٹ تیار کر سکتا ہے، جو سفر شروع ہوتے ہی چلائی جا سکتی ہے۔

اسی طرح صارف کے ورک آؤٹ یا صبح 7 بجے شروع ہونے والے کام کے سیشن کے لیے ورزش یا توجہ مرکوز کرنے والی موسیقی کی پلے لسٹ بھی خودکار طور پر تیار کی جا سکتی ہے۔

تاہم، وہ صارفین جو گانوں کی قطار، البمز اور پلے لسٹس کو اپنی ذاتی پسند اور تخلیقی عمل کا حصہ سمجھتے ہیں، ان کے لیے روزمرہ موسیقی کے انتخاب کا یہ عمل ہوسکتا ہے اے آئی کے سپرد کرنا قابلِ قبول نہ ہو۔

اسپاٹیفائی پہلے ہی اے آئی پر مبنی متعدد ڈسکوری اور میوزک ریکمنڈیشن فیچرز فراہم کرتا ہے، تاہم میوز کے ساتھ نئی انٹیگریشن کا بنیادی مقصد موسیقی کی سفارشات کرنا نہیں بلکہ صارف کے روزمرہ کاموں میں ایک اور سرگرمی کو خودکار بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: اسپاٹیفائی کا انسانی گلوکاروں کو اے آئی سے الگ کرنے کے لیے بڑا اقدام، ویریفائیڈ بیج متعارف کرادیا

میوز پہلے ہی جی میل، گوگل کیلنڈر، آؤٹ لک، اوپن ٹیبل، پیلوٹن اور پلیڈ سمیت متعدد سروسز سے منسلک ہو چکا ہے، جبکہ ادائیگیوں کے لیے اسٹرائپ اور شاپنگ کے لیے شاپ پے کو بھی ایجنٹ کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔

بڑی میوزک اسٹریمنگ سروسز میں اس وقت اسپاٹیفائی میوز کے ماحولیاتی نظام میں نمایاں براہِ راست شمولیت رکھنے والی سروس ہے، جو مستقبل میں میوز کے دائرہ کار میں توسیع کے ساتھ اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

میوز کو امریکا میں 8 ستمبر کو لانچ کیا گیا تھا اور میٹا نے اس کی رسائی اپنے اسمارٹ گلاسز تک بڑھانے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp