روس میں حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا نے ڈوما میں ریکارڈ اکثریت حاصل کرلی

ہفتہ 26 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے پہلے جنگی دور کے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج میں صدر ولادیمیر پیوٹن کی حمایت یافتہ حکمراں جماعت یونائیٹڈ رشیا نے 450 رکنی اسٹیٹ ڈوما میں 349 نشستیں جیت لی ہیں۔ انتخابات کو جدید روسی تاریخ کے انتہائی یکطرفہ انتخابات قرار دیا گیا ہے۔

مرکزی الیکشن کمیشن کی چیئرپرسن ایلا پامفیلووا نے جمعہ کو حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یونائیٹڈ رشیا نے 2016 میں حاصل کی گئی 343 نشستوں کی سابقہ ریکارڈ تعداد بھی پیچھے چھوڑ دی۔ دیگر جماعتوں میں کمیونسٹ پارٹی نے 37، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے 23، نیو پیپل نے 19 جبکہ اے جسٹ رشیا نے 17 نشستیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے روسی پارلیمانی انتخابات: الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر شدید سائبر حملوں کے باوجود پولنگ جاری

ایلا پامفیلووا کے مطابق پہلی مرتبہ یوکرین جنگ میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں نے بھی پارلیمانی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور ایسے 46 امیدوار اسٹیٹ ڈوما کے رکن منتخب ہوئے۔ صدر ولادیمیر پیوٹن ماضی میں جنگی سابق فوجیوں سے سیاست دان بننے والے افراد کو روس کی ’نئی اشرافیہ‘ قرار دے چکے ہیں۔

کریملن نے سابق فوجیوں کی کامیابی کا خیرمقدم کیا ہے۔

صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ’ہمارے ہیروز کا تجربہ انتہائی اہم ہے‘ اور انتخابی نتائج نے اس بات کی واضح تصدیق کردی ہے۔ تاہم آزاد روسی میڈیا کے مطابق نو منتخب سابق فوجی ارکان میں سے بعض پر یوکرین میں جنگی جرائم کے الزامات بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں نسل کشی کی رپورٹ سے لے کر نوبیل انعام تک، ناوی پلے کی جیت پر عالمی سیاست میں بھونچال

سیکیورٹی خدشات، راولپنڈی اور مری میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی موت پر وزیراعظم، وزیر داخلہ کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی بازگشت، پولیس کی تیاری مکمل، اشتعال انگیزی کرنے والوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی ہدایت

چین میں جراسک دور کے سب سے بڑے ممالیہ نما جانور کی دریافت، 160 ملین سال پرانا فوسل توجہ کا مرکز

ویڈیو

پی ٹی آئی کا مارچ لانگ نہیں، گول مارچ ہے، صوابی سے آگے نہیں بڑھ سکیں گے، ارکان اسمبلی کی رائے

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا، صوبہ پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا گیا، عطا اللہ تارڑ

نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا نام ’دانش آئی ٹی پارک‘ رکھ دیا گیا، ملک بھر میں توسیع کا اعلان

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی