’آپ کی عزت‘ میں ناز کا کردار، گالیاں بھی ملیں اور تعریف بھی، علینا خان

ہفتہ 26 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ علینا خان نے ڈراما ’آپ کی عزت‘ میں ناز کا منفی کردار ادا کرکے ناظرین کی خاص توجہ حاصل کرلی، تاہم ان کے مطابق کردار سے متاثر بعض لوگوں نے انہیں تنقید کے ساتھ ساتھ گالم گلوچ والے پیغامات بھی بھیجے۔

علینا خان نے حال ہی میں پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈرامے میں اپنے کردار پر ملنے والے ردعمل اور شادی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے ڈراما ’مٹی دے باوے‘ کے ہدایت کار کو کیا کہا؟ بلو کے کردار سے متعلق جذباتی پیغام

علینا خان نے بتایا کہ کئی لوگ انہیں کہتے ہیں کہ وہ ناز کے کردار سے نفرت کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر وہ کردار کو ناپسند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے کردار بہت اچھے انداز میں نبھایا ہے۔

اداکارہ کے مطابق منفی کردار ادا کرنے کے بعد انہیں ایک مختلف قسم کا ردعمل ملا۔ بعض لوگوں نے انہیں ایسے پیغامات بھی بھیجے جن میں نازیبا زبان استعمال کی گئی اور ان سے سوال کیا گیا کہ وہ ایسا کیوں کر رہی ہیں۔

علینا خان نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر بہت سے منفی تبصرے بھی موصول ہوئے۔ ان کے بقول بعض ناظرین کردار میں اس قدر شامل ہوجاتے ہیں کہ وہ حقیقت اور فکشن کے درمیان فرق بھول جاتے ہیں اور یہ بھی یاد نہیں رکھتے کہ وہ صرف ایک ڈراما دیکھ رہے ہیں۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علینا خان نے کہا کہ انسان کو شادی اس وقت کرنی چاہیے جب اسے مناسب اور اچھا شریکِ حیات مل جائے، صرف وقت دیکھ کر شادی نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے ایسا شخص بہتر ہوگا جو ان کے خاندان کے ساتھ گھل مل سکے، کیونکہ خاندان ان کے لیے بہت اہم ہے۔ شریکِ حیات کا پس منظر بھی ان سے ملتا جلتا ہو اور وہ خوش اخلاق، نرم دل اور سمجھ دار ہو۔

الینا خان نے کہا کہ ان کے شادی کے حوالے سے بہت زیادہ مطالبات نہیں ہیں، تاہم دونوں کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ ضروری ہے۔ ان کے مطابق شادی کی کامیابی کا تعلق صرف صحیح وقت سے نہیں بلکہ رشتے کو کامیاب بنانے کے لیے دونوں کی کوشش سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے حالات 6 ماہ میں بہتر نہ ہوئے تو آئین کے مطابق ایمرجنسی کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے، رانا ثنااللہ

افغان دہشتگردی پر رپورٹ پروپیگنڈا نہیں، کھلی حقیقت ہے، طالبان عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں، پاکستان

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

ملک پر حملہ آور دہشتگردوں کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے خزانے کا منہ کھول رکھا تھا، ایمرجنسی ناگزیر ہو چکی تھی، خواجہ آصف

وفاقی حکومت نے 10بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کردیں

ویڈیو

اسمارٹ چشمے: کیمرا آنکھ کے اشارے سے ویڈیو بنا لیتا ہے، لاہور ہائیکورٹ سے اے آئی گلاسز پر پابندی کی استدعا

ڈیجیٹل خوابوں پر ٹیکس کا سایہ: ایف بی آر کے نئے فارمولے کے بعد کانٹینٹ کریئیٹرز کیا سوچ رہے ہیں؟

کے پی میں پی ٹی آئی کی 13سالہ حکومت ختم، گورنر راج، انقلاب بھاگ گیا

کالم / تجزیہ

میری موت، میری مرضی

کیا پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان سے کچھ سیکھ پائے گی؟

لیٹر باکس سے ان باکس تک