بیجنگ کے تیان من اسکوائر پر پھولوں کی دیوہیکل ٹوکری نصب

اتوار 27 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے قومی دن کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں دارالحکومت بیجنگ کے تیان من اسکوائر پر پھولوں سے بنی دیوہیکل ٹوکری نصب کردی گئی۔

چینی خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق قومی دن کی تعطیلات کے دوران تیان من اسکوائر اور اطراف کے علاقوں کو پھولوں سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ چانگ ایونیو کے ساتھ پھولوں کی 10 تھری ڈی کیاریاں بھی لگائی جائیں گی تاکہ جشن کا ماحول مزید خوب صورت بنایا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق تیان من اسکوائر کے دونوں اطراف موجود سبزہ زاروں میں پھولوں کی لڑیاں بھی سجائی گئی ہیں، جبکہ چانگ آن ایونیو کے ساتھ 7 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھول لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین گیمز: 7 فٹ 4 انچ طویل القامت ژانگ زیو کا کمال، چین نے باسکٹ بال میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

25 ستمبر کو تیان من اسکوائر پر نصب دیوہیکل پھولوں کی ٹوکری دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح پہنچے، جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے اور انہوں نے پھولوں کی تنصیب کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp