پاک بحریہ کی نئی آبدوز ہنگور کا پہلا لائیو فائر، طویل فاصلے کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا لیا

اتوار 27 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کی حال ہی میں شامل کی گئی آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور نے شمالی بحیرۂ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کرلی، جس کے دوران طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے اینٹی شپ کروز میزائل سے مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق لائیو ویپن فائرنگ کا مقصد آبدوز کے ویپن سسٹمز، جنگی تیاری اور آپریشنل صلاحیت کی جانچ اور توثیق کرنا تھا، جس میں پی این ایس/ایم ہنگور نے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:جدید ہنگور کلاس آبدوزوں کا منصوبہ، پاک بحریہ کا ایک سنگ میل

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے سمندر میں ہونے والی لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آبدوز کی جنگی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور سمندر میں قابل اعتماد دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کے لیے زیرِ آب جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ ناگزیر ہے۔

ترجمان کے مطابق پی این ایس/ایم ہنگور کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ اس کی آپریشنل تیاری میں اہم سنگِ میل ہے اور پاک بحریہ کی زیرِ آب جنگی صلاحیت میں اضافے کی عکاس ہے۔

پاک بحریہ کے مطابق کامیاب فائرنگ اس عزم کا اعادہ ہے کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے جدید، ہمہ وقت تیار اور تکنیکی طور پر باصلاحیت بحری قوت برقرار رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp