جوس بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

پیر 28 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوس بٹلر ہیمسٹرنگ کی انجری کے باعث پاکستان میں ہونے والی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

جوس بٹلر گزشتہ ہفتے ہیڈنگلے میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران زخمی ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے تاہم بعد میں شدید تکلیف کے باوجود دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تھے۔

اوول میچ سے غیر حاضری

36 سالہ جوس بٹلر اوول میں سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی 223 رنز سے فتح کے دوران بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور وہ اکتوبر میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز تک فٹ نہیں ہو سکیں گے۔

بٹلر رواں ماہ بین الاقوامی وائٹ بال کرکٹ (ون ڈے اور ٹی 20) میں 10,000 رنز بنانے والے پہلے برطانوی بلے باز بنے ہیں۔

مزید پڑھیے: ٹیم کرفیو توڑنے کا اعتراف: نائٹ کلب واقعے پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی معذرت

انگلینڈ کے لمیٹڈ اوورز کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم کا کہنا تھا کہ جوس بٹلر پاکستان کے دورے پر ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ وہ ایک بہترین ایتھلیٹ اور انتہائی پیشہ ور کھلاڑی ہیں اس لیے وہ جلد سے جلد واپسی کی ہر ممکن کوشش کریں گے لیکن ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ جوس کا نہ ہونا مایوس کن ہے، لیکن اس سے ہمیں ٹیم کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔

انگلینڈ کو پاکستان میں سہ فریقی سیریز کے دوران 2 میچز پاکستان اور 2 میچز سری لنکا کے خلاف کھیلنے ہیں جبکہ فائنل تک رسائی کی صورت میں 5واں میچ ہو گا۔

جورڈن کاکس کے لیے موقع

جوس بٹلر کی غیر موجودگی میں جورڈن کاکس کو بطور وکٹ کیپر بیٹر ٹیم میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: شعیب اختر کی قومی کرکٹ ٹیم کو وارننگ

کاکس نے سنہ 2024 کے بعد انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم میں واپسی کرتے ہوئے اوول میں سری لنکا کے خلاف 52 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp