: ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہالینڈ کی سپر ہیرو فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ عالمی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد نئی فوٹیج کے ساتھ ایک بار پھر سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم نے دنیا بھر میں تقریباً 2.5 ارب ڈالر کا بزنس کرکے رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جبکہ عالمی باکس آفس پر یہ اب تک کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صرف 31 دن میں 2.33 ارب ڈالر! ’اسپائیڈر مین‘ نے ’ایواٹار 2‘ اور ’ٹائٹینک‘ کو پیچھے چھوڑ کر تاریخ رقم کردی
’میڈیا رپورٹس کے مطابق ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ کو رواں سال کے آخر میں کچھ اضافی مناظر اور نئی فوٹیج کے ساتھ دوبارہ ریلیز کیا جائے گا، تاہم فلم کی دوبارہ نمائش کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
مارول اسٹوڈیوز اور سونی پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن یہ فلم 31 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے شمالی امریکا کے باکس آفس پر ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ اور ’اوتار‘ کے ریکارڈز بھی توڑ دیے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟
فلم اب تک شمالی امریکا میں 950.6 ملین ڈالر کما چکی ہے اور ایک ارب ڈالر کے مقامی باکس آفس کلب میں شامل ہونے کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق دوبارہ ریلیز فلم کو اس اہم سنگِ میل تک پہنچنے میں مدد دے سکتی ہے۔
فلم میں ٹام ہالینڈ نے پیٹر پارکر کا کردار ادا کیا ہے جو ایک جادو کے باعث اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کی یادداشت سے مٹ جانے کے بعد اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ‘اسپائیڈر مین’ کی نمائش کے دوران بدبو نے ہال خالی کرا دیا، تماشائی فلم چھوڑ کر باہر نکل آئے
فلم کی کاسٹ میں زینڈایا، سیڈی سنک، جون برنتھل، جیکب بیٹالون، مارک روفالو، ٹریمل ٹِلمن اور فلورنس پگ شامل ہیں۔
’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ کی ہدایت کاری ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن نے کی ہے جبکہ اسکرین پلے کرس میکینا اور ایرک سومرز نے تحریر کیا ہے۔ فلم میں میوٹنٹس، خصوصاً جین گرے کے کردار کو بھی متعارف کرایا گیا ہے، جسے سیڈی سنک نے ادا کیا ہے۔














