جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانے گا، اس سے کوئی بات نہیں ہوگی، فیصل کریم کنڈی

منگل 29 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانے گا، اس سے کوئی بات نہیں ہوگی، ہمیں پاکستان اور خیبرپختونخوا میں امن لانا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم  شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، کیا کچھ زیر بحث آیا؟

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ نہیں کرسکتی، یہ ابھی اسلام آباد جانے سے چھپ رہے ہیں، جب میدان سجے گا تو پھر بات ہوگی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ صرف میڈیا پر بڑھکیں مارتے ہیں، یہ چھپنے کے لیے گرفتاریاں دے رہے ہیں، عوام ان کے ساتھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو کنٹرول کیا جائے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کو کنٹرول کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں۔

مزید پڑھیں:لگتا ہے کے پی اسمبلی کا اگلا اجلاس مویشی منڈی میں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی کی پی ٹی آئی پر تنقید

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین میں گورنر راج نافذ کرنے کا آپشن موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp