بالی ووڈ کی دنیا میں دولت کا ذکر ہو تو عموماً شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن اور عامر خان جیسے بڑے اداکاروں کے نام سامنے آتے ہیں، تاہم بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک انتہائی امیر شخصیت ایسی بھی ہے جو نہ اداکار ہے اور نہ ہی ہدایتکار۔
یہ شخصیت ٹی سیریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار ہیں، جن کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 36 ہزار 300 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 3.8 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی برتری ختم، لیری ایلیسن دنیا کی امیر ترین شخصیت قرار
ہُرون انڈیا رچ لسٹ 2026 کے مطابق بھوشن کمار کی دولت بالی ووڈ کے کئی بڑے سپر اسٹارز سے کہیں زیادہ ہے۔ دوسری جانب تازہ رپورٹس میں شاہ رخ خان کی مجموعی دولت تقریباً 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے جس کے باعث وہ بھارت کے امیر ترین اداکار ہیں۔
ٹی سیریز کی بنیاد بھوشن کمار کے والد گلشن کمار نے 1983 میں ایک میوزک کمپنی کے طور پر رکھی تھی۔ 1997 میں گلشن کمار کے انتقال کے بعد بھوشن کمار نے اپنے چچا اور سابق اداکار کرشن کمار کے ساتھ مل کر کاروبار کی ذمہ داریاں سنبھالیں، اس وقت ان کی عمر محض 19 سال تھی۔
یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما سے پہلے ویرات کوہلی کس بالی ووڈ اداکارہ کے دیوانے تھے؟ نام نے سب کو چونکا دیا
بھوشن کمار کی قیادت میں ٹی سیریز نے میوزک کے شعبے سے آگے بڑھتے ہوئے فلم پروڈکشن، فلم ڈسٹری بیوشن اور ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ میں بھی قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بڑے ناموں میں شامل ہوگئی۔
ٹی سیریز اب تک 100 سے زائد فلمیں پروڈیوس کرچکی ہے جبکہ کمپنی کو بھارت کے بڑے میوزک لیبلز میں شمار کیا جاتا ہے۔ اندازوں کے مطابق ٹی سیریز بھارت کی تقریباً 35 فیصد میوزک مارکیٹ میں حصہ رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافی پروین ساہنی کی بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلموں پر کڑی تنقید، سال 2029 تک حالات بدلنے کی بھی پیشگوئی
ٹی سیریز نے ڈیجیٹل دنیا میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اگست 2026 تک کمپنی کے مرکزی یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 314 ملین سے تجاوز کرچکی تھی جبکہ اس کی ویڈیوز کو مجموعی طور پر 353 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا تھا۔
اس طرح ٹی سیریز کا یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اور سب سے زیادہ سبسکرائب کیے جانے والے چینلز میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی کے ڈانس کا مذاق، بالی ووڈ اداکارہ کا دلچسپ جواب وائرل
کمار خاندان کی دولت میں گزشتہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہُرون کی سابقہ رپورٹس میں خاندان کی دولت تقریباً 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔
تاہم تازہ ترین دولت کے اعداد و شمار کو تخمینہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ ہُرون رچ لسٹ میں کاروباری اداروں اور اثاثوں کی مالیت کو کسی مخصوص وقت کی بنیاد پر شمار کیا جاتا ہے جس میں وقت کے ساتھ تبدیلی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی کے ڈانس کا مذاق، بالی ووڈ اداکارہ کا دلچسپ جواب وائرل
بالی ووڈ کے دیگر امیر ترین ستاروں کے برعکس بھوشن کمار کی دولت کا بنیادی تعلق اداکاری سے نہیں بلکہ ٹی سیریز کی توسیع اور اسے موسیقی، فلم اور ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کی ایک بڑی سلطنت میں تبدیل کرنے سے ہے۔
یوں بالی ووڈ کی دولت صرف اس کے سپر اسٹارز تک محدود نہیں بلکہ ان کے پیچھے موجود بڑے کاروباری ادارے بھی اربوں ڈالر کی دولت پیدا کر رہے ہیں اور بھوشن کمار اس کی ایک نمایاں مثال ہیں۔














