وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی سے مزین موبائل پولیس اسٹیشن وین کا افتتاح کردیا۔ پنجاب بھر میں 33 موبائل پولیس اسٹیشن فعال کیے گئے ہیں، جن میں 6 خواتین سے متعلق امور کے لیے مخصوص ہیں۔
مزید پڑھیں:ملتان میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح، مریم نواز شریف کا تقریب سے خطاب
بریفنگ کے مطابق ہر موبائل پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کا اندراج، گمشدگی رپورٹ، کریمنل ریکارڈ چیکنگ، کرایہ دار و ملازمین کا اندراج اور پولیس و کریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق سمیت 14 مختلف پولیس سروسز فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی سے مزین موبائل پولیس اسٹیشن وین کا افتتاح کردیا۔ پنجاب بھر میں 33 موبائل پولیس اسٹیشن فعال کیے گئے ہیں، جن میں 6 خواتین سے متعلق امور کے لیے مخصوص ہیں۔@rizwanghilzai @RanaAamirilyas @MaryamNSharif pic.twitter.com/LddNqHlaaq
— Media Talk (@mediatalk922) September 30, 2026
موبائل پولیس اسٹیشنز یونیورسٹیوں اور گرلز کالجز سمیت مختلف علاقوں میں شیڈول کے مطابق جائیں گے، جبکہ 15 پر موصول ہونے والی کالز کے ڈیٹا کی بنیاد پر بھی انہیں مختلف علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ وین کی آمد کا شیڈول سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ مظفرآباد روانہ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ موبائل پولیس اسٹیشنز کا مقصد پولیسنگ کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانا، شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلہ کم کرنا اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کے وقت اور سفری اخراجات کی بچت ہے۔














