کوئٹہ میں بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین سروس کا آغاز، کرایہ کیا ہوگا؟

جمعرات 1 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں سریاب سے کچلاک کے درمیان بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین سروس جناح پیپلز ٹرین کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سروس کا افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس کا افتتاح، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے مفت سفر کا اعلان

جناح پیپلز ٹرین 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پر چلائی جائے گی، جس کے لیے 7 اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ 2 بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں 198 مسافروں کے بیٹھنے اور 30 کے کھڑے ہوکر سفر کرنے کی گنجائش ہے۔

ٹرین کا کرایہ 50 سے 100 روپے تک تجویز کیا گیا ہے، جبکہ بزرگ اور معذور شہری مفت سفر کرسکیں گے۔ سروس کا مقصد شہریوں کو کم خرچ اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ کوئٹہ کی شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: ریلوے ٹریک پر مرمتی کام، بلوچستان سے ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق مستقبل میں ٹرین سروس کو بوستان سے مستونگ تک توسیع دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا درجہ حرارت بھی ہماری نیند گہری اور پرسکون بنانے میں کوئی کردار ادا کرتا ہے؟ حیران کن انکشاف

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا

وی ایکسکلوسیو: ’عمران خان سے ملاقات تمہاری وجہ سے نہیں ہورہی، اگر زبان بند نہ کی تو تمہارے سارے راز بیان کردوں گا‘، علی امین گنڈاپور کا سہیل آفریدی کو کیا گیا آڈیو پیغام لیک

دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے کوئی سمجھوتا کرنے پر ہی خیبرپختونخوا حکومت سے مذاکرات ہونگے، رانا ثنااللہ

امریکی مڈ ٹرم انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عوام نے سہیل آفریدی کو ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہہ دیا، شفیع جان چندے کے پیسے کھا گئے

لاکھوں کی آبادی پانی سے محروم، بہاولنگر کے شہریوں نے نئے صوبے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی لانگ مارچ پر سخت ردعمل، ’12 تو چھوڑیں 24 اکتوبر تک بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا’

کالم / تجزیہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر